’دنیا کو پاکستان پر اب بھی یقین نہیں‘

’دنیا کو پاکستان پر اب بھی یقین نہیں‘

ریسرچ سکالر، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی آج کل لندن کے چیتھم ہاؤس سمیت مختلف مقامات پر اپنے لیکچرز دینے میں مصروف ہیں۔ کل وہ بی بی سی بھی تشریف لائے۔ میں نے پاکستان کے مختلف اہم موضوعات پر ان سے بات کی اور پوچھا کہ پاکستانی فوج جو دہشت گردی کے خاتمے کے اعلان کے بعد ضرب عضب نامی کارروائی کر رہی ہے۔ اس کی صداقت پر امریکہ سمیت دنیا بھر کو یقین ہے؟