پناہ گزینوں کو جعلی پاسپورٹس کی فروخت

پناہ گزینوں کو جعلی پاسپورٹس کی فروخت

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ یورپ میں پناہ گزینوں کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہزاروں ڈالر کے جعلی پاسپورٹ بیچ رہے ہیں۔

ایسے تارکینِ وطن یا پناہ گزینوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جو زمینی یا سمندر کے خطرناک سفر کی جگہ اِن جعلی دستاویزات کو استعمال کرتے ہوئے مختلف ممالک میں داخل ہونے کے لیے اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

یونان میں حکام نے ایک ایسے ہی جرائم پیشہ پاکستانی گروہ کو گرفتار کر کے اُن سے کئی جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ برآمد کیے ہیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار فیرگل کین کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں حسين عسکري۔