’جیلوں میں مسلمان، حکومت کو پرواہ نہیں‘

’جیلوں میں مسلمان، حکومت کو پرواہ نہیں‘

بي بي سي کے پروگرام ’پينو راما‘ ميں برطانيہ ميں نيشنل اوفينڈرز مينيجمنٹ کے سربراہ مائیکل سپر کا کہنا تھا کہ جیلوں میں بند مسلمانوں کے انتہا پسندی کی جانب رجحان کا ایک ’واضح خطرہ‘ موجود ہےـ

بی بی سی اردو کے شفیع نقی جامعی نے لیبر پارٹی کے رہنما اور شیڈو جسٹس سیکریٹری صادق خان سے اسی موضوع پر بات کی اور پوچھا کہ برطانیہ میں مسلمانوں کی آبادی کل آبادی کا تقریباً پانچ فیصد ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے کہ وزارت انصاف کے اعداد و شمار کے مظابق جیلوں میں قید چودہ فیصد لوگ مسلمان ہیں؟