کورونا وائرس: دنیا میں اب تک کیا ہوا؟
دنیا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ اور ہلاکتیں 45 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہیں۔ صرف امریکہ میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے۔ یورپ میں 30 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔ غیر یقینی صورتحال کے پیشِ نظر سعودی عرب نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ بکنگ کروانے سے پہلے مزید انتظار کریں۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں ٹینس کا ٹورنامنٹ ومبلڈن بھی کینسل ہو گیا ہے۔ سپین اور برطانیہ میں اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سپین میں 864 اور برطانیہ میں مزید 563 افراد ہلاک ہوئے۔
لائیو رپورٹنگ
time_stated_uk
’وہ دو زندگیاں جی رہا تھا، خودکشی کی منصوبہ بندی کے ساتھ منگنی کی انگوٹھی بھی خرید رہا تھا‘
بین گذشتہ برس امریکہ میں50,000 خود سوزی کرنے والوں میں سے ایک تھے۔ یہ اب تک امریکہ میں کسی ایک سال میں خود سوزی کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد بنتی ہے۔ لیکن ماہرین اس بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟
مزید پڑھیے’لوہے کے پھپیپھڑوں‘ نے کیسے دورِ جدید کے انتہائی نگہداشت یونٹ کی بنیاد رکھی؟
آئرن لنگ اپنے وقت کی بہت اہم ایجاد تھی جس کے ذریعے سینکڑوں افراد کا پولیو سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اس آلے کے ذریعے پولیو سے متاثرہ شخص کے مفلوج پھیپھڑوں کو کام کرنے میں مدد کے لیے ہوا کا دباؤ فراہم کیا جاتا تھا۔ آئرن لنگ کی ایجاد نے انتہائی نگہداشت کے یونٹ کی بنیاد رکھی۔
مزید پڑھیے217 مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا شخص جس پر اب سائنسدان تحقیق کر رہے ہیں
جرمنی میں ایک شخص کو میڈیکل ایڈوائزری کے برخلاف 217 مرتب کووِڈ کی ویکسین لگائی گئی۔ کیا ہاِئپر ویکسینیشن کووِڈ کے خلاف کارآمد ہوتی ہے؟
مزید پڑھیےکورونا وائرس کی JN-1 قسم کیا ہے جس کا ممکنہ پھیلاؤ پاکستان میں لوگوں کو شدید بیمار کر رہا ہے؟
گذشتہ ہفتے عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے بھی کورونا وائرس کی نئی قسم JN-1 کے پھیلاؤ کے حوالے سے وارننگ جاری کی گئی تھی۔ پاکستان میں تاحال اس حوالے سے ٹیسٹنگ کی سہولت تو میسر نہیں ہے لیکن ڈاکٹروں کو خدشہ ہے کہ موسمِ سرما کورونا کی علامات والے اکثر مریضوں کو کورونا کی نئی قسم نے متاثر کیا ہے۔
مزید پڑھیےچینی بچوں میں کون سی بیماری پھیل رہی ہے اور کیا اس کا کورونا سے کوئی تعلق ہے؟
چار سال قبل چین سے شروع ہونے والے کورونا وبا کے کیسز آہستہ آہستہ پوری دنیا میں پھیل گئے اور لاکھوں لوگ اس مہلک بیماری کا شکار ہو گئے تھے۔ اب چین کے شمالی علاقے میں بچوں میں نمونیا کی خبریں تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔
مزید پڑھیےانسانی اعضا کے عطیے جمع کرنے والے نرس: ’میں زندگی کو وہاں دیکھتا ہوں جہاں موت غالب ہوتی ہے‘
نرس کارنیرو نے یہ جانا کہ موت کے ماحول میں اعضا کا عطیہ ایک منفرد چیز ہے جس سے ٹرانسپلانٹ کے لیے قطار میں کھڑے لوگوں کی زندگیوں میں زبردست فرق پڑتا ہے۔
مزید پڑھیےکیا چین کی ’سست‘ معیشت ’ایک ٹائم بم‘ کی طرح پھٹ سکتی ہے؟
گذشتہ چھ ماہ چین کی معیشت کے لیے بری خبریں لے کر آئے ہیں: چین کو سست ترقی، نوجوانوں میں بے روزگاری کی ریکارڈ سطح، کم غیر ملکی سرمایہ کاری، کمزور برآمدات اور کرنسی، اور رئیل سٹیٹ سیکٹر کے بحران کا سامنا ہے۔
مزید پڑھیےروس سے سستے داموں خام تیل لے کر اس سے بنائی گئی مصنوعات یورپ کو فروخت کرنے پر یورپی یونین انڈیا سے ناراض
انڈیا میں واقع ریفائنریوں کو سستا خام تیل ملنے سے کافی فائدہ ہوا ہے۔ وہ یورپ کو بہتر مصنوعات بیچ کر زیادہ پیسے کما رہی ہیں۔
مزید پڑھیےانڈیا میں کووڈ کیسز میں اضافہ، ہسپتالوں میں الرٹ
انڈیا میں کووڈ کے ایکٹو کیسز کی تعداد نسبتاً کم ہے لیکن ماہرین اس بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط پر زور دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیےکورونا وبا کا آغاز کہاں سے ہوا؟ کیا سائنس دانوں نے اس پہیلی کو حل کر لیا؟
سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے دعوی کیا ہے کہ ان کو کورونا وائرس کی انسان تک منتقلی کا اب تک کا بہترین ثبوت مل گیا ہے۔
مزید پڑھیےکیا مہلک وائرس لیبارٹریوں سے پھیل سکتے ہیں اور کیا ماضی میں کبھی ایسا ہوا؟
جی ہاں ایسا پہلے بھی ہوا ہے جب مہلک وائرس بڑے شہروں کے وسط میں قائم لیبارٹریوں سے حادثاتی طور پر پھیل چکے ہیں اور شاید ان میں سے چیچک سے زیادہ خطرناک کوئی نہیں۔
مزید پڑھیےکووڈ 19 کی ابتدا ’ممکنہ طور پر چینی حکومت کے زیر کنٹرول لیب سے ہوئی‘: ایف بی آئی سربراہ
کرسٹوفر رے کا تبصرہ چین میں امریکی سفیر کی طرف سے آنے والے بیان کے ایک دن بعد آيا، جس میں امریکی سفیر نے چین سے کووڈ کی ابتدا کے بارے میں ’زیادہ ایماندار‘ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیےچین: سرکاری طبی امداد میں کٹوتی کے خلاف عمر رسیدہ افراد کے مظاہرے
طبی اخراجات میں ملنے والی حکومتی امداد میں کمی کے خلاف ریٹائرڈ ملازمین مظاہرے کر رہے ہیں اور کچھ شہروں میں عمر رسیدہ افراد کے ہجوم سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
مزید پڑھیےچین میں صرف ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس سے 60 ہزار اموات
اصل اموات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ یہ اعداد و شمار صرف طبی مراکز میں ریکارڈ کی جانے والی اموات کے حوالے سے پیش کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیےکووڈ: چین سے آنے والے مسافروں پر امریکہ میں بھی پابندیاں، پاکستانی ایئر پورٹس پر نگرانی بڑھا دی گئی
امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازم قرار دیا ہے ۔ یہ اعلان چین کی جانب سے اس اعلان کے بعد کیا گیا کہ وہ اگلے ہفتے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے۔ ادھر پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں سمیت تمام داخلی راستوں پر مسافروں کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے۔
مزید پڑھیےسفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان ہوتے ہی چین میں ٹریول ویب سائٹس پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا
پیر کو چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر رہا ہے۔
مزید پڑھیےکووڈ پابندیوں سے تنگ چینی باشندوں کا امریکہ پہنچنے کے لیے خطرناک سفر جس پر ’آٹھ ہزار ڈالر لگے‘
سن جنکائی کا خاندان اپنے آبائی گھر سے تقریباً 15 ہزار کلومیٹر دور وسطی امریکہ کے جنگلوں سے گزر کر امریکہ پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ نقل مکانی کے لیے دنیا کے سب سے خطرناک راستوں میں سے ایک ہے جس میں سمگلروں کے علاوہ جرائم پیشہ گروہوں اور کرپٹ پولیس والوں کو رشوت دی جاتی ہے۔
مزید پڑھیےچین کے ہسپتالوں اور شمشان گھاٹوں میں قطاریں: ’سرد خانے میں مزید لاشوں کی گنجائش نہیں‘
چین میں کووڈ 19 کی نئی لہر کے خدشے کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ وہاں ہسپتال نئے مریضوں سے بھر رہے ہیں۔ حکومت کی ’زیرو کووِڈ‘ کی حکمت عملی میں نرمی کے بعد سے اموات میں اضافہ ہوا ہے اور ملک بھر میں شمشان گھاٹ بھی مشکل کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیےکیا برطانیہ میں شراب نوشی سے ہونے والی ریکارڈ اموات کی وجہ کووڈ ہے؟
برطانیہ کے دفترِ شماریات کے مطابق سنہ 2019 میں ملک میں شراب نوشی سے مرنے والے افراد کی تعداد سات ہزار 565 تھی جبکہ سنہ 2021 میں یہ تعداد نو ہزار 641 ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیےڈاکٹر لی ونلیانگ: ’کووِڈ کے شہید‘ کے لیے لوگوں نے دل نچھاور کر دیے