Got a TV Licence?

You need one to watch live TV on any channel or device, and BBC programmes on iPlayer. It’s the law.

Find out more
I don’t have a TV Licence.

لائیو رپورٹنگ

پیشکش: ذیشان حیدر, حسن زیدی, عابد حسین اور محمد صہیب

time_stated_uk

  1. بریکنگانڈیا بمقابلہ پاکستان: بی بی سی اردو کی لائیو کوریج اختتام کو پہنچی

    یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جائے گا

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پر بی بی سی اردو کی تفصیلی کوریج کے لیے کلک کریں

    cricket
  2. سرفراز: ’ہمیں اپنے تمام میچ جیتنے پڑیں گے‘

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ’ہم نے ایک اچھا ٹاس جیتا لیکن ہم اچھی جگہوں پر بولنگ نہیں کر سکے لیکن روہت شرما بہت اچھا کھیلے۔ ہم نے میچ تب ہارا جبہم تین اوورز میں چار وکٹیں گنوا دیں۔‘

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہو گئی ہے۔ ہمیں اپنے سارے میچ جیتنے پڑیں گے۔

    انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا تھا کہ روہت نے بہت اچھی اننگز کھیلی اور راہل نے ان کی اچھے انداز میں معاونت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’کلدیپ یادو نے آج بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور جس گیند پر انھوں نے بابر اعظم کو آؤٹ کیا وہ یقیناً ایک خوبصورت گیند تھی۔ یہ کلدیپ کی اس ٹورنامنٹ میں سب سے اچھی بولنگ تھی۔

    cricket
  3. انڈیا کا اگلا مقابلہ افغانستان سے

    22 جون کو انڈیا کا سامنا ٹورنامنٹ کی سب سے کمزور ٹیم افغانستان سے سامنا ہوگا۔

  4. بریکنگاب جیت کے سوا کوئی چارہ نہیں۔۔۔

    پاکستانی شائقین 1992 کے ورلڈ کپ کے یاد کرتے تھکتے نہیں ہیں اور اب حالات ویسے ہی ہیں جیسے اس ورلڈ کپ میں تھے۔ اب اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کو چار مزید میچز کھیلنے ہیں اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو لازمی طور پر نہ صرف چاروں میچ جیتنے ہوں گے بلکہ امید کرنی ہوگی کہ دیگر نتائج بھی ان کے حق میں جائیں۔ پاکستان کا اگلا مقابلہ 23 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔

  5. بریکنگروہت شرما میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

    انڈیا کی اننگز میں 140 رنز بنانے پر روہت شرما کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ اپنا اعزاز لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اپنے اور ٹیم کے کھیل سے بہت خوش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بارش کی وجہ سے گذشتہ میچ نہ ہوسکا اور ان کی کوشش تھی کہ آج اچھا کھیل پیش کریں۔

    cricket
  6. پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال

    پاکستان نویں پوزیشن پر براجمان

    اس جیت کے ساتھ انڈیا چار میچوں میں سات پوائنٹس کے ساتھ اب تیسری پوزیشن پر ہے۔

    cricket
  7. اسلام آباد کے ایف-9 پارک میں میچ کے آخری مراحل کا منظر

    ایف نائن
  8. بریکنگانڈیا کی پاکستان کے خلاف 89 رنز سے جیت

    پاکستان 40 اوورز میں 212/6

    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ کے مقام پر کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے 22ویں میچ میں انڈیا نے اپنے روایتی حریف پاکستان کو باآسانی 89 رنز سے شکست دے دی ہے۔ شاداب خان 20 رنز اور عماد وسیم 46 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    cricket
  9. پاکستان کے 200 رنز مکمل!

    پاکستان 39 اوورز میں 208/6

    جسپریت بمراہ کے آخری اوور میں عماد وسیم نے دو چوکے لگا کر اپنا انفرادی سکور 44 تک پہنچا دیا۔

  10. شاداب خان کا کیچ ڈراپ!

    پاکستان 38 اوورز میں 196/6

    یوزیوندرا چہل کے اوور میں عماد وسیم نے ایک زوردار چوکا لگایا مگر اس کے بعد لوکیش راہول نے شاداب خان کا آسان کیچ چھوڑ دیا۔ اوور کے اختتام پر شاداب 17 رنز پر اور عماد وسیم 34 رنز پر کھیل رہے تھے۔

    cricket
  11. 18 گیندوں پر 120 رنز درکار

    پاکستان 37 اوورز میں 182/6

    پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور عماد وسیم بیٹنگ کر رہے ہیں اور کھیل میں جان تقریباً ختم ہو گئی ہے کیونکہ یہ یقینی ہے کہ پاکستان یہ میچ جیت نہیں سکے گا۔

  12. کہنا نہیں چاہیے لیکن ایسا 1992 میں بھی ہوا تھا۔۔۔

    اتوار کے روز اولڈ ٹریفرڈ کے میدان پر کھیلے جانے والے انڈیا اور پاکستان کے میچ میں پاکستان کو یقینی شکست کا سامنا ہے۔

    لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ 1992 میں جب پاکستان ورلڈ کپ جیتا تھا تو بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا۔

    تب بھی پانچ میچوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کے صرف تین پوائنٹس ہی تھے۔

    پاکستان نے اُس سال بھی ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہی کھیلا تھا، جو ویسٹ انڈیز نے باآسانی 10 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔

    دوسرا میچ زمبابوے کے خلاف تھا، جو پاکستان نے جیتا۔ پاکستان کا تیسرا میچ انگلینڈ کے ساتھ تھا جو کہ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔ اگلے دو میچ پاکستان نے انڈیا اور جنوبی افریقہ سے ہارے تھے۔

    مگر اس کے بعد پانسہ ایسا پلٹا کہ پاکستان نے لگاتار تین میچ جیت لیے اور دیگر نتائج ان کے حق میں آئے اور پاکستان نے معجزانہ طور پر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تھی۔

    عمران
  13. بریکنگدس منٹ بعد کھیل دوبارہ شروع ہوگا

    پاکستان کو 30 گیندوں پر 136 رنز کی ضرورت

    بارش کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہونے والا ہے اور ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے مطابق پاکستان کی آخری چار وکٹوں کو جیت کے لیے پانچ اوورز میں 136 رنز درکار ہیں۔

    cricket
  14. ’پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ کو ایک صحافی چلاتا ہے‘

    بھارت کے خلاف یقینی شکست پر پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی پھٹ پڑے۔ ٹورنامنٹ کی باضابطہ کوریج میں کمنٹری کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے اپنے فرسٹ کلاس کرکٹ سٹرکچر پر بہت سرمایہ لگایا ہے جبکہ پاکستان نے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا بلکہ اسے میں ہر سال تبدیلی کی گئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم کو ایک صحافی چلاتا ہے۔‘

    cricket
  15. پاکستانیوں نے شکست تسلیم کر لی؟

    trends

    اگرچہ اولڈ ٹریفرڈ میں جاری میچ کے خاتمے کا کوئی حتمی اعلان نہیں ہوا، لیکن سوشل میڈیا کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ پاکستانیوں نے انڈیا کے ہاتھوں شکست تسلیم کر لی ہے۔

    اس وقت پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر Congratulations India ٹرینڈ کر رہا ہے۔

  16. آخر پاکستان کو انڈیا کے خلاف کیا ہو جاتا ہے؟

    paksitan

    یہ سوال تقریباً ہر پاکستانی کرکٹ فین ہر ورلڈ کپ کے موقع پر پوچھتا ہے، لیکن کبھی کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملتا۔

    ہمارے ساتھ سعد سہیل اور محمد صہیب نے اس معمے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔

    کیا پاکستان اس بار انڈیا کو مانچیسٹر میں ہرا پائے گا؟

    پاکستان انڈیا کو کرکٹ ورلڈ کپ 2019 میں شکست دے پائے گا، اعدادوشمار کیا کہتے ہیں؟

  17. ’کھیل ختم ہونے کا وقت شام سوا سات بجے‘

    ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق مقامی وقت کے مطابق کھیل ختم ہونے کا وقت شام سوا سات بجے کا ہے جس میں تقریباً 45 منٹ باقی ہیں۔ بارش کی تیزی میں کچھ کمی آئی ہے لیکن پچ پر کور ابھی بھی موجود ہے۔

    cricket
  18. آفریدی کی انڈیا کو یقینی فتح پر مبارک باد

    پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انڈیا کو فتح سے قبل ہی مبارک باد دے دی ہے۔ آفریدی کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ انڈیا نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی جس کی وجہ آئی پی ایل ہے جہاں نہ صرف نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنا بھی سکھایا جاتا ہے۔

    View more on twitter